بنگلور : کانگریس حکومت کی پانچ گیارنیٹوں میں اہم گیارنٹی کہی جانے والی گروہا لکشمی منصوبے کو آج وزیر اعلیٰ سدرامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے ودھان سودھا کے بینکیوٹ ہال میں رسم اجراء ادا کی ہے ۔اس موقع پر ریاستی وزیر برائے بہبودی خواتین اور بزرگ شہری لکشمی ہیبالکر نے اسکیم کا پوسٹر اور لوگو جاری کیا۔ اس موقع پر لکشمی ہیبالکر نے کہا کہ گروہا لکشمی منصوبے گروہا لکشمی منصوبے کو جاری کرنے کیلئےاہل عرضی گزاروں سےآن لائن رجسٹریشن جاری کیا جائیگا ، گرام ون ، بنگلور ون ، کرناٹک ون ، باپوجی سیواکیندرا اور مقامی اڈمنسٹریٹیو سنٹرز میں یہ سہولت دی جارہی ہے ، اسکی نگرانی کے لیے ایک سرکاری افسر ، پولیس اہلکار کو تعینات کیا جائیگا، تکنیکی خرابیوں سے نمٹنے کیلئے بیٹری اور پرنٹرز مہیا کئے جائینگے ۔ ہر تعلقہ سنٹر میں ہیلپ لائن ، عوامی نمائندوں کو تربیت دی جائیگی ۔ اگر اس اسکیم کے تعلق سے کسی کو کوئی پریشانی لاحق ہوتی ہے تو وہ اپنے راشن کارڈ کا نمبر 8147500500 پر یس یس یم کرسکتے ہیں ۔یس یم یس بھیجتے ہی جواب میں راشن کارڈ کی سربراہ خاتون کا نام ، اپوائنٹمنٹ کی تاریخ اور وقت یس یس یم کے ذریعے موصول ہوگا۔ پھر بھی اپنے شبہات کو دور کرنے کیلئے1902 پر فون کیاجاسکتاہے ۔
