پولیس کانسٹیبل کو نیند کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
رائچور:۔اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اموات کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ معاملہ زیر بحث ہے کہ چھوٹے بچے اور بڑے لوگ زیادہ تر ہارٹ اٹیک کی وجہ سے کیوں مر رہے ہیں؟ اب کرناٹک کے ایک پولیس کانسٹیبل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی ہے۔ رائچور ضلع کے مسکی پولیس اسٹیشن کے کانسٹیبل بسوناگوڑا (34) کی نیند کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔واضح ہو کہ پونیت راجکمار کی موت کے بعد اب سپندنا وجئے راگھویندر کی بھی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی تھی، جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ اس کے بعد ایک صحت مند پولیس کانسٹیبل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔کوپل ضلع کے گنگاوتی تعلقہ کے اگولی گاؤں کے رہنے والے بسونا گوڑا کو بی پی، شوگر یا دل کی بیماری کی کوئی بیماری نہیں تھی۔ وہ بالکل صحت مند تھا۔ تاہم،کل رات (10 اگست) بسونا گوڑا کو نیند کے دوران دل کا دورہ پڑا اور ان کی موت ہوگئی۔موصولہ اطلاع کے مطابق بسونا گوڑا کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھے۔ مسکی پولیس اسٹیشن میں رائٹر کے طور پر کام کرنے والے بسوناگوڑا جب کام سے گھر آئے تو انہیں اچانک سینے میں درد ہوا اور سوتے ہوئے ان کی موت ہوگئی ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بسوناگوڑا کو نہ تو بی پی اور نہ ہی شوگر کی کوئی شکایت تھی۔ ۔ ان کی موت کے بعد رائچور ضلع پولس ڈپارٹمنٹ نے بسونا گوڑا کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بسونا گوڑا کوپل ضلع کے گنگاوتی تعلقہ کے اگولی گاؤں کے رہنے والے تھے۔