شیموگہ:۔گریجوئٹ کانسٹیٹیونسی کے انتخابات جون میں ہونےوالے ہیںان انتخابات کیلئے ٹکٹ مجھے ہی ملے گی،اس بات کو مجھے پورایقین ہے،کے پی سی سی نے میرے اور آئینورمنجوناتھ کے نام کی سفارش کی ہے۔اس بات کااظہار ضلع کانگریس کےجنرل سکریٹری ایس پی دنیش نےکیاہے۔انہوں نے اس سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے کہاکہ گذشتہ دو انتخابات میں میں نے جیت کے قریب جاکر شکست پائی ہے،ا س سے قبل بی جے پی کے سامنے کسی بھی پارٹی کا امیدوار ڈیپازٹ تک نہیں لےپایاتھا،مگر سال2012 اور2018 کےگریجوئٹ کانسٹیٹیونسی انتخابات میں میں نے خاطر خواہ ووٹ حاصل کئے ہیں،اس دفعہ میری جیت کے قوی امکانات ہیں،گذشتہ ایک سال سے میں مسلسل گریجوئٹ کانسٹیٹیونسی ووٹروں کے رابطے میں ہوں۔مزید انہوں نے کہاکہ ریاست کے پانچ گریجوئٹ کانسٹیٹیونسی کے حلقوں کے امیدواروں کا کانگریس پارٹی نے اعلان کردیاہے،لیکن شیموگہ گریجوئٹ کانسٹیٹیونسی کیلئے ابھی تک اعلان نہیں ہوا ہے،اے آئی سی سی نے میرااور آئینورمنجوناتھ کا نام پیش کیاہے۔جب ان سے پوچھاگیاکہ کیاوہ آئینورمنجوناتھ کو ٹکٹ ملنے پر ساتھ دینگے تو اُنہوں نے کہاکہ سوال ہی نہیں اُٹھتا کہ پارٹی مجھے چھوڑ کر آئینورمنجوناتھ کو ٹکٹ د یگی ،اس وجہ سے میں مطمئن ہوں۔ایس پی دنیش نے مزیدکہاکہ پارٹی کوآنے سے قبل آئینورمنجوناتھ نے وعدہ کیاتھاکہ وہ پارٹی میں آکر کسی بھی عہدے کا مطالبہ نہیں کرینگے،لیکن پارٹی میں آکر چار دنوں میں ہی ٹکٹ کیلئے عرضی دائرکی ہے،یہ افسوسناک بات ہے۔بی جے پی سے جے ڈی ایس،جے ڈی ایس سے کانگریس آکر یہاں ٹکٹ مانگ رہے ہیں،لیکن پارٹی میں کام کرنےوالوں کو پارٹی اہمیت دیگی یہ مجھے پورایقین ہے۔پریس کانفرنس میں پارٹی کے ترجمان این رمیش،وشواناتھ کاشی ، بابو،نارتھ بلاک کانگریس کے شیوکمار، رنگناتھ ، یمونا رنگے گوڈاوغیرہ موجودتھے۔
