بھدراوتی:بھدراوتی پولیس نے غیر قانونی منشیات کے معاملے میں بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ غیر قانونی گانجے کی تسکری کرنے والے افراد کو اس کارروائی کے دوران گرفتار کرتے ہوئے ملزمین کے پاس سے کم ازکم 5 لاکھ 83 ہزارمالیت والا565.48کلوگرام گانجہ حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ گذشتہ رات ایک کار تریکرے کی جانب سے بھدراوتی جارہی تھی جس میںاس غیر قانونی منشیات کی تسکری کی جارہی تھی، بھدراوتی اورتریکرے کے درمیان کارے ہلی چیک پوسٹ میں پولیس کی تلاشی کے دوران ان لوگوں کو پکڑلیا گیا ہے۔ اے ایس پی بھدراوتی، ڈی وائی ایس پی شیموگہ، پی آئی کمسی پولیس تھانے کے اہلکاروں کی ٹیم ، پیپر ٹائون پولیس بھی اس کارروائی میں شامل تھی۔ ملزم کی شناخت سنکلی پورہ کاساکن مروگا (32) کو پولیس نے گرفتار کیا ہے اورکار سے5 56.48 کلو گرام گانجہ اور موبائل فون ضبط کیا گیا ہے۔
