شیموگہ:۔بی جے پی سے وابستہ رکن اسمبلی چنبسپا(چنی) سےشہرکے مسلم عمائدین نے ملاقات کی ہے۔سوشیل میڈیامیں شیئر ہونےوالی اس تصویرکے تعلق سے بتایا جارہاہے کہ شہرکےمسلمانوں کا ایک وفد رکن اسمبلی چنبسپاسے ملاقات کیلئے پچھلے دنوں ان کے دفتر پہنچااور انہیں ایم ایل اے منتخب ہونےپر مبارکبادپیش کی تھی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی چنبسا کو شہرکے مسائل کو حل کرنے کیلئے بات کئے جانے کی بات بھی سامنے آئی ہے ،اس پر رکن اسمبلی نے باہمی تال میل سے شہرکی ترقی کا یقین دلایاہے۔
