قائد کے بغیر حکومت کی ضرورت نہیں ،حکومت تحلیل کردی جائے:کمارسوامی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ریاست کی حکومت میں قیادت کو لیکر اختلافات شروع ہوچکے ہیں اور یہ قیادت بدلنے کیلئے معقول قائد نہیں مل رہاہے تو ایسے میں حکومت کو ہی تحلیل کرنے کا مشورہ جے ڈی ایس کے سربراہ ایچ ڈی کمارسوامی نے کیاہے۔انہوں نے آج سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ اگر جہاز کا ملاح نہیں ہوتاہے تو جہاز اپنی سمت میں نہیں چلتا ،اسی طرح سے حکومت چلانے کیلئےقائدنہ ہوتو اس سے ریاستیں تباہ ہوجاتی ہیں ۔ اس وقت کرناٹک میں یہی حالات چل رہے ہیں،ایک طرف اراکین اسمبلی ناراض ہیں تو دوسری طرف پارٹی کے کارکنان حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ملک میں ترقی کیلئے مضبوط قیادت کا دعویٰ کرنےوالی بی جے پی آج قیادت کیلئے لیڈروں کی تلاش کررہی ہے،اس وقت قیادت ہی ٹھیک نہ ہونے کی بات خو د ان کے اراکین کررہے ہیں،قیادت کو تبدیل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے کے باوجود قائد کو تبدیل نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جے پی کے پاس اچھے لیڈروں کی کمی ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ ریاست میں لاک ڈائون سے متاثر ہونےوالے لوگوں کو صحیح طریقے سے امداد نہیں مل رہی ہے،لوگ پریشان ہوچکے ہیں اور وہ حکومت سے اُمیدیں لگانے کے بجائے خود انحصاری کی زندگی گذار رہے ہیں۔