شیموگہ:۔چترپتی شیواجی نہ ہوتا تو اس ملک میں کوئی ہندو نہ بچ سکتا تھا،یہاں پر سب کی کٹ جاتی۔اس بات کااظہار بی جے پی لیڈرکے ایس ایشورپانے کیاہے۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ شیواجی کی وجہ سے اس ملک میں ہندو باقی ہیں،ورنہ بھارت میں ہندوئوں کا وجود ہی ختم ہوجاتا،یہ بات میں پوری سنجیدگی کے ساتھ کہہ رہاہوں،اگر کوئی مجھ پر مقدمہ عائدکرناچاہے تو عائد کرسکتاہے،میں ڈرنےوالوں میں سے نہیں ہوں۔شیواجی کی وجہ سے اس ملک میں ہندو بچے ہوئے ہیں،ملک کی آزادی کیلئے جن ہندوئوں نے قربانی دی ہے ، جن کی توہین کانگریس حکومت کررہی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہمیں مسلمانوں کے ووٹ نہیں چاہیے اور کانگریس یہ خیال کررہی ہے کہ وہ مسلمانوں کے ووٹ مستقبل میں بھی حاصل کرپائیگی۔کانگریس پارٹی ملک دشمن عناصرکا ساتھ دے رہی ہے۔کانگریس پارٹی شیواجی مہاراج کے بال کے برابربھی نہیں ہے،باگلکوٹ میں شیواجی کی مورتی کو منتقل کیاگیاہے،اس کی کیاوجہ ہے یہ کسی کو نہیں معلوم ہے،البتہ یہ بتایاجارہاہے کہ ایک ریاستی وزیرکی جانب سے شیواجی کی مورتی کو منتقل کرنے کیلئے دبائو ڈالاجارہاہے۔
