شیموگہ :ڈیپارٹمنٹ آف اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نے ین ایم اے یس امتحان کے لئے اہل طلباءاور دلچسپی رکھنے والے طلباء سے درخواستیں طلب کیگئی ہیں ۔یہ امتحان 17 دسمبر کو ہوگا۔ درخواست K.S.E.A.B کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جائے گی۔ ویب سائٹ پر لاگ ان کرتے ہوئے 4 اکتوبر سے قبل عرضی جمع کرنی ہوگی ۔ امتحان کنڑا، انگریزی، اردو، مراٹھی، تیلگو میڈیم میں ہوتا ہے اور پاس ہونے والے طلباء کو ہر سال 12000 کا اسکالرشپ دیا جائے گا جو نویں کلاس سے شروع ہوکر 12 جماعت تک دی جائیگی۔8ویں جماعت کا گورنمنٹ ایڈیڈ اور لوکل باڈیز اسکولوں میں، 7ویں جماعت کے جنرل زمرے اور دیگر پسماندہ زمرے کے طلباء میں پڑھنا ضروری ہے۔ 55 نمبر حاصل کیے ہونگے ۔ طلباء کے والدین کی سالانہ آمدنی 5.3 لاکھ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔9ویں، 11ویں اور 12ویں کلاس میں اسکالرشپ کے لیے منتخب کیے جائینگے اور طلباءکو سے 55 فیصد نمبرات سے نویں اور 10ویں کلاس میں 55فیصد نمبرات سے پہلی کوشش میں پاس ہوناہوگا۔یہ امتحان طلباء کو جنرل کنالج اور نصاب کے لحاظ سے ہوگا ۔ اس پر اسکول انتظامیہ توجہ دیتے ہوئے امتحان دلوائیں ۔
