دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین پر ABVPکا قبضہNSUI صرف نائب صدر کا عہدہ جیت سکی

نیشنل نیوز

دہلی:۔راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے وابستہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین کے انتخابات میں سنٹرل پینل کے تین عہدوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ کانگریس کی اسٹوڈنٹ ونگ این ایس یو آئی صرف نائب صدر کا عہدہ جیت سکی۔خبر کےمطابق Dusu صدر کے لیے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے تشار ڈیدھا نے NSUI کے ہتیش گلیا کو شکست دی۔ این ایس یو آئی کے ابھی دہیا نائب صدر کے عہدے پر جیتنے میں کامیاب رہے۔سکریٹری کے عہدے کے لیے اے بی وی پی کی اپراجیتا اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدے کے لیے سچن بیسلا کو منتخب کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو ڈی یو ایس یو انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ ہفتہ کو ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی۔ ڈی یو ایس یو انتخابات میں اے بی وی پی اور این ایس یو آئی کے درمیان کافی عرصے سے مقابلہ چل رہا ہے۔ 2019 کے انتخابات میں بھی اے بی وی پی نے سنٹرل پینل کے تین عہدوں پر قبضہ کیا تھا۔آخری بار DUSU کے انتخابات 2019 میں ہوئے تھے۔ 2020 اور 2021 کے انتخابات کورونا وبا کی وجہ سے نہیں ہوسکے تھے جب کہ 2022 میں تعلیمی کیلنڈر میں خلل پڑنے کے خدشے کے پیش نظر انتخابات ملتوی کیے گئے تھے۔ اس سال DUSU کی چار آسامیوں کے لیے کل 24 امیدوار میدان میں تھے۔چیف الیکٹورل آفیسر چندر شیکھر نے بتایا کہ ڈی یو ایس یو انتخابات میں تقریباً ایک لاکھ طلبہ ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل تھے، جن میں سے تقریباً 42 فیصد لوگوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔