چتردرگ:۔شہر کے مسلم ہاسٹل میں وکلا تنظیم کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔اس اجلاس میں ملک کو انگریزوں سے آزادی دلانے میں مجاہدین آزادی نے جو قربانیاں پیش کی ان کا تذکرہ کیا گیا خصوصیت کے ساتھ گاندھی جی اور لال بہادر شاستری کی جانب سے جس طرح حکمت کے ساتھ وطن عزیز کو انگریزوں کی غلامی سے نحات دلانے کے طریقوں نے انگریزوں کو ملک چھوڑنے پر جو مجبور کیا وہ لائق ستائش ہیں ہمارے ملک کو انگریزوں کی غلامی سے نجات دلانے کی خاطر لاکھوں لوگ جو اس ملک کے لئے شہید ہوئے آئندہ نسلوں کو اس کا علم ہونا چاہئے اسی لئے ہرسال ان کے یوم پیدائش کے اجلاس منعقد کئے جاتے ان اجلاسوں میں ان کی قربانیوں کےتذکرے کئے جاتے ہیں اجلاس میں وکلاء تنظیم کے صدر محمد سمیع اللہ۔سکریٹری سید صالحہ۔خزانچی دلشاد انساء۔ عبدالجلیل ذولفقار۔سید محب اللہ۔محمد عمران اور صادق وغیرہ شریک رہے۔
