ضمیر احمد کے بیانات سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں:ڈی کے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کے تعلق سے سابق ریاستی وزیر ضمیراحمدنے جو بیانات دئیے ہیں یہ اُن کی ذاتی رائے ہے،اس سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔اس بات کااظہار کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمارنے کیاہے۔انہوں نے بتایاکہ پارٹی کے اراکین ہو یا لیڈران دوسروں پر تنقید کرتے ہوئےمحتاط رہیں،ذاتی معاملات پر بات نہ کریں،مذہب اور ذات کو ٹھیس نہ پہنچائیں۔تنقیدکرنےکے دوران اخلاقی ذمہ داری کا خیال رکھیں۔ڈی کے شیوکمار نے ضمیر احمد کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک ذمہ دار شخص ہیں،انہیں چاہیے کہ اس طرح کی غلطیاں نہ کریں اور اپنی ذمہ داری کا خیال رکھیں۔