دھارواڑ:۔مصری کوٹی میں جشن عید میلاد کاانعقاد

اسٹیٹ نیوز
دھارواڑ:۔ضلع کےکلگٹھکی تعلقہ کے سرکاری اردو ثانوی مدرسہ مصری کوٹی میں جشن عید میلاد النبی ﷺجلسے کا انعقاد عمل میں آیا- جلسہ میں طلباء نے نعت شریف و تقاریرپیش کئے۔جلسے میںہبلی کے مہمان خصوصی مولانا عبدالسبحان مفتی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ‌دعوت پیش کی ۔جلسہ میں مقامی علماءکرام کے بیانات ہوئے۔اس موقع پر ایس ڈی ایم سی کے صدر جعفر جگاتی، و اراکین، گاؤں کے ذمہ داران ، والدین ، اساتذہ ،مدرسہ کے طلباء حاضر تھے ۔جلسے کی نظامت سرفراز لکڑہار نےانجام دی، استقبالیہ کلمات مدرسہ ہذا کے میر معلم رفعت اللہ شاہ مکاندار نے ادا کیا، پروگرام میں حصہ لئے ہوئے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ معلمہ کویتا ٹی،آر، کے شکریہ ساتھ جلسے کا اختتام ہوا۔