اسمبلی میں بی جے پی کے پاس کیپٹن نہیں ہے:مدھو بنگارپا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔بی جے پی کے ریاستی صدر کے عہدے پر بی وائی وجیندراکی تقرری ہوئی ہے،بھگوان ان کا بھلاکرے،لیکن اسمبلی میں ان کے پاس کیپٹن ہی نہیں ہے۔اس بات کااظہار شیموگہ ضلع نگران وزیر مدھوبنگارپانے کیاہے۔انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کے پاس اسمبلی میں بات کرنے کیلئے کوئی کیپٹن نہیں ہے،اب انہوں نے پارٹی کا کیپٹن منتخب کیاہے،اُمیدکہ جلدہی وہ اسمبلی میں بات کرنے کیلئے کسی کو نمائندہ بنائینگے۔چارماہ گذرنے کے بعد اب اپوزیشن لیڈر بنانے کی تیاری کی جارہی ہے،افسوس کہ بی جے پی کے پاس کوئی قابل لیڈرنظرنہیں آرہاہے۔مزید انہوں نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں28 نشستوں پر جیت کی دعویداری بی جے پی کررہی ہے،لیکن قسمت لکھنے والی عوام ہے،اس سے پہلے بھی کئی صدر آئے گئے ،لیکن ہر ایک سے تبدیلی ممکن نہیں ہوسکتی،اسمبلی انتخابات میں بُری طرح سے شکست پانےوالی بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں بھی شکست سے دورچارہوگی۔