24/مہینے میں ہونےوالی زچکی 19/مہینوں میں ہوئی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔دسہرے تہوارکےموقع پر نیتراوتی نامی ہتھنی نے اپنے بچے کو جنم دیا ہے۔حالانکہ اس ہتھنی کو دسہرے کے موقع پر جمبو سواری کیلئے استعمال کیاجاناتھا،لیکن اس ہتھنی نےاپنے بچے کو جنم دینےکی وجہ سے سکرے بیل کے ہیماوتی ہتھنی کے ذریعے سے جمبو سواری کروائی گئی تھی۔ نیتراوتی نامی ہتھنی نے جس بچے کو جنم دیا ہے،اس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں ہے ، کیونکہ ماہرین کے مطابق عام طورپر ہتھنیاں حمل کے24/مہینوں بعد بچے پیداکرتی ہیں،لیکن نیتراوتی نامی ہتھنی نے19/مہینوں میں ہی اپنے بچے کوجنم دیاہے۔اس ہتھنی کی اچانک زچکی ہونے کی وجہ سےیہ بات طبی حلقے میں زیرِ بحث ہے۔ہتھنی اور اس کا بچہ دونوں ہی صحتمند بتائے گئے ہیں۔ہر سال کی امسال بھی شیموگہ دسہرے کیلئے تین ہاتھیوں کو شیموگہ لایاگیاتھا،دسہرے کی جمبو سواری کیلئےان ہاتھیوں کو تعلیم دی جارہی تھی،اسی دوران پیرکے دن بھی ان ہاتھیوں کو تعلیم دینے کے بعد انہیں واسوی اسکول کے احاطے میں رکھا گیاتھا ،رات دس بجے کے قریب نیتراوتی ہتھنی نے اپنے بچے کو جنم دیا۔دسہرے کے موقع پرپیداہونےوالے اس بچے کو چامنڈی یا دشمی نام رکھنے کے امکانات ہیں۔اس بچے کی آمدسے اب سکرے بیل میں ہاتھیوں کی جملہ تعداد21 ہوچکی ہے ۔ قریب چھ ماہ قبل ہاتھیوں کی تعداد18 ہوئی تھی،کیونکہ سکرے بیل ہاتھی کیمپ سے دو ہاتھیوں کو اترپردیش کے چڑیاگھر بھیجاگیاتھااور ایک ہاتھی مرگیاتھا،اب دوبارہ سکرے بیل ہاتھی کیمپ میں ہاتھیوں کی تعداد21 ہوچکی ہے،ان میں سے16 ہاتھی اور پانچ ہتھنیاں ہیں۔