شکاری پور:۔ نورانی مسجد شکاری پور کے احاطہ میں سبھا بھون کا سنگِ بنیاد رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا کےہاتھوں رکھا گیا۔اس افتتاحی تقریب کی صدارت ڈاکٹر حافظ کرناٹکی نے کی۔اس موقع پررکن پارلیمان راگھویندرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ ہم مسلمانوں کے درمیان بیٹھ کر گفتگو کرتے ہیں،اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 50 لاکھ فنڈ دینے کا وعدہ کیا۔مزید کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کررہا ہوں،میں اور میرے والد وزیر اعلیٰ یڈی یورپانےہر ایک ترقی پر توجہ دی ہے تاکہ ہمارا ضلع خوب سے خوب تر نظر آئے۔ آپ نئے شیموگہ کا موازنہ پرانے شیموگہ سے کیجئے آپ کو خود اس کا احساس ہوگا۔شیموگہ میں ائیر پورٹ کا کام بھی بہت جلد مکمل کرلیاجائیگا اور شکاری تعلقہ میں ریلوے کیلئے کام کیاجارہاہے۔حافظ کرناٹکی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ شکاری پور روز بروز ترقیات کے مراحل سے گزر رہا ہے۔میں بحیثیت صدر شکاری پور رکن پارلیمان راگھویندر اوروزیر اعلیٰ یڈی یورپاکا شکر گزار ہوں۔اس موقع پر ڈاکٹر حافظ کرناٹکی نے ان دونوں کی خدمات کو سراہا۔مجلس میں بلدیاتی صدر لکشمی مہا لنگپا اور شہر کی تمام کونسلرز سمیت خواتین بھی حاضر تھیں۔اس تقریب کی نظامت نورانی مسجد کے حالیہ صدر سمیع اللہ نے کی۔حافظ کرناٹکی کی دعا سے یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔
