شیموگہ :(انقلاب نیوزبیورو):۔ریاستی ناگریکا رکشنا سمیتی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کےذریعہ وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ودھان سبھا کی 209 ویں کمرے کےروبرو بیئر کی بوتلیں پائی گئیں ہیں اوریہاں پارٹی ہونے کاشبہ ہورہاہے،ودھان سبھا جمہوریت کا مندر مانا جاتا ہے اورایسے مقام پر اسطرح کی غیر انسانی حرکتیں کرنا قابل مذمت ہے۔جواہرلال نہرو نےسن 1951 میںسنگ بنیاد رکھاتھا اور کینگل ہنومنتیا جب وزیراعلیٰ تھے انہوں نے ودھان سبھا کی تعمیر کی تھی ۔اس کی اپنی ہی ایک تاریخ ہے۔ریاست کے کونے کونے سے اراکین اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حکومت بنانے اور انتظامیہ چلانے کیلئے ایک مرکز کے طور پر ماناجاتا ہے اور ایسے مقام ہر وقت پولیس کی نگرانی اور جانچ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اورایسے مقام پر بیئر کی بوتلوں کا پایا جانا اورپارٹی کرنا ودھان سبھا کی توہین کرنے جیسا ہے۔ ان لوگوں کے خلاف فوری تحقیقات کی جانی چاہئے اور قانونی اقدامات اٹھاتے ہوئے انہیں سزا دینے کی مانگ کی گئی ہے۔ اس موقع پر سمیتی کے خزانچی شیموگہ وینود ، نائب صدر رمیش ، شہری یونٹ کے نائب صدر وینکٹیش، شریس اور سمیتی کے رکن انپا ، ہرشت ،ہرتک وغیرہ موجودتھے۔
