داونگیرے:۔یکم نومبر کو کنڑاراجیہ اتسواکے موقع پر ضلع کی معروف تنظیم مولانا آزاد سماجی تعلمی و ثقافتی ادارے کو کنڑا راجیہ اتسوا اعزاز سے نوازا جانا یقیناً سماجی میدان میں خدمت انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی ہے ،مولانا آزاد سماجی تعلیمی و ثقافتی ادارے کے صدر سماجی کارکن سابق ریاستی پلاننگ بورڈ ممبر مرگھ راجیندرا مٹھ کے ٹرسٹی ڈاکٹر سی آر نصیر احمد نے ادارے بانی و صدر ہونے کے ناطے اعزاز حاصل کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً یہ میرے لئے خوشی کا موقع ہے کہ ہماری خدمات کی نشاندہی کرتے ہوئے ہمارے ادارے کو اس موقع پرکنڑا راجیہ ا تسوا اعزاز سے نوازا گیا ۔ ادارے کی جانب سے کبھی بھی اس سلسلہ میں کوئی درخواست وغیرہ نہیں دی گئی مگر مرگھ راجیندرا مٹھ کا اور سوامی کا میں ہمارے ادارے مولانا ازاد سماجی تعلیمی و ثقافتی ادارے کی جانب سے بے حد ممنون و مشکور ہوں کہ اُنہوں نے ہمارے ادارے کی خدمات کی سالانہ تقریبا دس ہزار سے زائد طلباء و طالبات کو ادارے کی جانب سے تعلیمی اشیاء فراہم کی جاتی ہے مسلسل پچیس سالوں سے ہم سماج کی خدمت کرتے آرہے ہیں وقتاًفوقتاً لوگوں کے دکھ درد میں ہمارا ادارہ ہمیشہ کھڑا رہتا ہے طلباء و طالبات تعلیم سے متعلق معاملات پاکی صفائی ، غریب ونادر لوگوں کی ضرورت اور غریب لڑکیوں کی شادی بیاہ کے موقعوں پر مفت طبی کیمپ کے ذریعہ لوگوں کی صحت سے متعلق مولاناآزاد سماجی تعلیمی و ثقافتی ادارہ سماج میں ہمیشہ فعال کردار ادا کرتا آرہا ہے ،اسی کی بدولت آج اس ادارے کی خدمت کی نشاندہی کے طور پر کنڑاراجیہ ا تسوا اعزاز سے نوازا گیا۔ مسلسل سماج کی خدمت میں جڑے دیگر ادااروں کی لئے یہ ایک حوصلہ افزا ء اقدام ہے ،ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ہاتھوں اعزاز ادارے کے صدر کو پیش کیا گیا ۔اس موقع پروزیر داخلہ جی پرمیشور وغیرہ موجود رہے۔
