شیموگہ:۔تعلقہ کے گاجنورگرام کے تنگاڈیام میں ایک ہندو لڑکے کے ساتھ مسلم لڑکی گھومنے کیلئے پہنچی تھی،جب اس لڑکی کو سنسان جگہ پر ایک ہندو لڑکے کے ساتھ دیکھاگیاتو کچھ مسلم لڑکوں نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے لڑکے کی سرزنش کی۔بھدراوتی کےلڑکااور لڑکی گاجنورڈیام کو گئے ہوئے تھے،اس دوران چار نوجوان ان کاتعاقب کرتے ہوئے موقع پر پہنچے اور پرسننانامی لڑکے کو گالیاں دیتے ہوئے پوچھاکہ تم مسلم لڑکی کو یہاں کیوں لائے ہو۔اس دوران پرسننانے اس بات کا بھی الزام لگایاہے کہ ان لڑکوں نے اس پر جان لیواحملہ بھی کیا، اس کاموبائل فون اور بائک کی چابی چھین کر فرار ہوئے ہیں،لڑکی کا فون بھی انہوں نے چھین کر اس کے گھروالوں کو اطلاع دی ہے۔اس سلسلے میں پرسننانے شیموگہ کے تنگانگر پولیس تھانے میں چارنوجوانوں کے خلاف معاملہ درج کروایاہے،جس میں شہبازنامی نوجوان کو پولیس نے گرفتارکیاہے،بقیہ تین نوجوان مفرور بتائے گئے ہیں۔گرفتارہونےوالے شہبازکوعدالتی تحویل میں بھیجاگیاہے۔
