بچہ ضمیر کو دوسال کی سزا؛20ہزار روپئے کاجرمانہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔پولیس اہلکاروں پر جان لیوا حملہ کرنے کے الزام میں بچہ ضمیر نامی ملزم کویہاں کی عدالت نے دو سال کی سزا سناتے ہوئے بیس ہزار روپئے کا جرمانہ عائدکیا ہے ۔ سال2016 میں ضمیر عرف بچہ ضمیرکے خلاف داونگیرے کی ایک عدالت کا وارنٹ لیکر پہنچنے والے پولیس اہلکار پرشورامپا اور ستیش جب اس کے گھر پہنچے تو ضمیرنے پولیس اہلکاروں پرجان لیواحملہ کیا۔اس سلسلے میں تنگانگر پولیس تھانے میں ضمیر کے خلاف معاملہ درج کیاگیاتھا۔تنگا نگر پولیس تھانے میں بچہ ضمیرکے خلاف روڑی شیٹ جاری کی گئی تھی اور اس کےخلاف مختلف تھانوں میں22 مقدمات ہیں۔اس سلسلے میں سی پی آئی گنگا دھرپانے چارج شیٹ دائرکی تھی،سرکاری وکیل شانتراج نے معاملے کی وکالت کی۔جس کے مطابق بچہ ضمیر کو دوسال کی سزاسنائی گئی ہے۔فی الوقت بچہ ضمیر گلبرگہ کی جیل میں قیدہے۔