شیموگہ:۔کے پی سی سی کےکارگذار صدر ستیش جارکیہولی نے پچھلے دنوں ہندو مذہب کے تعلق سے جو بیان دیاتھا اُس بیان کو متنازعہ بیان قرار دیتے ہوئے آج شیموگہ بی جے پی کی سٹی یونٹ کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی مئیر سریکھا مرلی دھرنے کہاکہ ہندودھرم کے تعلق سے غیر ذمہ دارانہ بات کرنے والے ستیش جارکیہولی میں ہمت ہے تو وہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف بات کریں ، کانگریس پارٹی ہندوئوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاکر مسلمانوں وعیسائیوں کی خوش آمدی کیلئے کام کررہی ہے۔ہندو دھرم سناتن دھرم ہے،اس دھرم کے تعلق سے نازیبہ الفاظ استعمال کیا جاتا ہے تو ہندو برداشت نہیں کرینگے۔اس موقع پربجرنگ دل کے صدر دیندیال نے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر ستیش جارکیہولی اسی طرح ہندوئوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتےرہیں گے تو ایک دن ایسا آئیگا کہ اُنہیں اُس دن چپل سے ماراجائیگا،اگر ستیش جارکیہولی اپنے رشتہ داروں میں ہی کسی تقریب میں جائینگے تو اُنہیں لوگ چپل سے ہی مارینگے۔ہندو دھرم کے تعلق سے بات کرنے والے جارکیہولی میں بات کرتے ہوئے کہاکہ خنزیر کھاکر مسجدمیں جاکر دکھائیں۔
