شیموگہ:۔شہر کے آر ایم ایل نگر میں واقع راشن دکان کا لائسنس منسوخ کرنے کی مانگ کرتے ہوئےشہر کےآرایم ایل نگر کے مقامیوںاور کنڑا کارمیکرارکشنا ویدیکے کی جانب سے ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرواحتجاجی دھرنا دیا گیااورڈپٹی کمشنرکو درخواست پیش کی گئی ہے۔ ویدیکے نے الزام لگایا ہے کہ آر ایم ایل نگر میں واقع راشن دکان کا مالک ناگراج ایک بدعنوان شخص ہے ،یہ شخص غریبوں کیلئے مختص کیا جارہاسرکاری راشن ، چاول اورگیہوں کی چوری کرکے اسکی تسکری کرتا آرہا ہے۔ فوڈانسپکٹر نے خود اس مقام کا معائنہ کرتے ہوئے 192کیانٹل چاول اورایک کیانٹل گیہوں کی تسکری کرنے کا پردہ فاش کیا تھااور دکان مالک کے نام نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ اس راشن دکان میں انتودیا اوربی پی ایل کے جملہ 1606کارڈ ہیں۔الزام عائد کیا کہ دکان کامالک ذخیرے کی تفصیلات نہیں لکھتا ہے ۔ ہر ماہ صارفین کو راشن تقسیم کے دوران مناسب طریقے سے پیمائش نہیںکرتا ہے،اس کے علاوہ صارفین کے ساتھ اچھا سلوک بھی نہیں کرتا ہے۔ غریبوں کا پیٹ بھرنے والے راشن کی توہین کرتے ہوئے یہ شخص فرش کی صفائی کئے بغیر ہی چاولوں کو فرش پر ڈال دیتا ہے اور ویسے ہی بناکسی پاکی صفائی کے چاولوں کو تقسیم کرتاآرہا ہے۔ ویدیکے نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس راشن دکان مالک کی اتنی ساری لاپرواہیوں اور خامیوں کو مدے نظررکھتے ہوئے فوری پر اس کا لائسنس منسوخ کرنے کی مانگ کی ہے۔ اس موقع پر ویدیکے کے صدر واٹال منجوناتھ، نتن ریڈی، وائی روی، لوکیش، سوم شیکھر ، راگھویندراوغیرہ موجودتھے۔
