اسکوڈاکارمیں گانجے کاکاروبار؛پانچ کلو گانجہ ضبط

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔اب تک گانجے کی خریدوفروخت کیلئے معمولی کاروں یا موٹر بائک کااستعمال کیاجاتاتھا،لیکن اب عیش وآرام کی کاروں کو اس دھندے کیلئے استعمال کیاجارہاہے۔شہرمیں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جواسکوڈاکارمیں گانجہ لیکراس کا کاروبارکررہے تھے۔ شہرکےتنگانگرپولیس تھانے کے حدودمیں پولیس نے دوملزمان کو گرفتارکیاہے۔ساگر کے رام نگر کے ساکن الطاف(38) اور شیموگہ کے ٹیپونگرکے ساکن عنایت کو اس معاملے میں گرفتارکیاگیاہے۔ملزمان کے پاس سے پانچ کلوگرام گانجہ ضبط کیاگیاہے،جس کی مالیت قریب5لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ملزمان کے پاس سے دو موبائل فون اور کاربھی ضبط کی گئی ہے۔