پاسپورٹ ضبط کرنے کا اختیار پولیس اور عدالت کو نہیں:کرناٹکا ہائی کورٹ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کسی بھی عدالت یا پولیس کو کسی بھی فرد کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا اختیارنہیں ہے۔یہ اہم فیصلہ کرناٹکا ہائی کورٹ نے سُنایاہے۔ایک معاملے کی شنوائی کرتے ہوئے کرناٹکا ہائی کورٹ نے کہاہے کہ کسی بھی شخص کے پاسپورٹ کو ضبط کرنے کا اختیارپولیس یا عدالت کو نہیں ہے،اگر پولیس یا عدالت پاسپورٹ ضبط کرچکے ہیں تو اُن پاسپورٹس کو عرضی گزارکی گزارش پر واپس کردیاجائے۔پراوین سریندر نامی شخص نے اس تعلق سے کرناٹکا ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا،جس میں اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ پاسپورٹ کو ضبط کرنے کااختیارکسی کو نہیں ہے،البتہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد ملزمان معاملہ ختم ہونے تک ملک چھوڑکر باہر نہیں جاسکتے۔