ہاویری:۔بنگلورو کے گاندھی نگر پانچویں کراس میں موجود ریاستی کسپاٹا دفتر میں صوبائی کراٹا عہدیداران کی خصوصی نشست منعقد ہوئی۔نشست میں صوبائی صدر معین الدین شرہٹی نے صدارتی تقریر میں کہا کہ آج مدارس و اساتذہ کی تعداد دن بدن گھٹتی جاری رہی ہے. کراٹا تنظیم کی جانب سے اردو مدارس و اساتذہ کے درپیش مسائل و تحفظ کے لئےبیداری جدوجہد کی ضرروت ہے .جنرل سکریٹری عزیز اللہ خان نے کہا کہ ہم تمام اتحاد و اتفاق سے رہ کر اردو مدارس و اساتذہ کےمسائل حل کرنا ہوگا۔ نائب صدر ضمیر احمد نے کہا کے تمام اختلافات کو درکنار رکھ کر کرناٹک کےہر ضلع کا دورہ کرتے ہوئے کراٹا تنظیم کو پختہ بنانے کی کوششیں کریں۔ نائب صدر گلابشاہ نے بتایا کے کوئی تنظیم چلانے کیلئے مالی تعاون ضروری ہے اس کیلئےہر ایک کی شمولیت ضروری ہے ۔اس موقع پر نائب صدر ہونس خان ، جوانیٹ سکریٹری محمد فاروق اکی ، نوراللہ یم،ای ، شاہین تاج ، بشیر احمد بلاری، آرگنائزنگ سکریٹری سید نصیر الدین، پی مشتاق احمد قاضی ، خورشید احمد کلیگار انفارمیشن سکریٹری سید نور الدین، نورالنساء ، محمد سلیم پاشاہ وغیرہ حاضر تھے۔
