حیدرآباد ,تروپتی، گواکے لیے شیموگہ ہوائی اڈے سے آغاز؛رکن پارلیمان نے کیا افتتاح

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ ہوائی اڈے سے تین ریاستوں کو ہوائی جہازکی خدمات کاافتتاح آج رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے کیا۔اُڑان اسکیم کے تحت شیموگہ سے گوا، حیدرآباد اور تروپتی کیلئے سہ رخی پروازیں شروع ہوگئی ہیں جس کیلئے حیدرآباد سے آنےوالی آج اسٹارائیرلائنز کو واٹر سلامی دی گئی۔ 400 مسافر وں نے ایک ہی دن میں تین ریاستوں کوہوائی جہاز کے ذریعےسفرکافائدہ اٹھایا ہے۔ تروپتی سے 63، حیدرآباد سے 63 اور شیموگہ سے 41 لوگ جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹار ایئر لائنز میں کل 400 افراد سفر کر رہے ہیں۔تینوں ریاستوں کو اڑان بھرنےوالی ہوائی جہازوں کے اوقات کچھ اس طرح سے ہیں۔شیموگہ ہوائی اڈے سے حیدرآباد، تروپتی، گوا کیلئے ہوائی جہاز وں کی خدمات شروع ہوگئی ہیں اوریہ خدمات ہفتے میں چاردن یعنی منگل،بُدھ،جمعرات اور ہفتہ کودستیاب رہے گی۔اسٹارایئر لائنس کے ذریعے یہ خدمات لی جارہی ہیں۔آج یعنی بروز بُدھ کو حیدرآباد سےیہ ہوائی جہاز صبح 9:30 بجے روانہ ہوگا اور 10:35 بجے شیموگہ پہنچے گا،جبکہ شیموگہ ہوائی اڈے سےحیدرآباد،تروپتی اور گواجیسی ریاستوں کو منگل، بدھ، جمعرات اور ہفتہ کو خدمت لی جائینگی۔گوا کیلئے شیموگہ ہوائی اڈ ےسےدوپہر55.1 بجےہوائی جہاز روانہ ہوگاجبکہ45.2 کو گوا ہوائی اڈے پر پہنچے گا،یہ سرویس منگل، بدھ، جمعرات اور ہفتہ دستیاب رہے گی۔اسی طرح تروپتی کیلئے شیموگہ سے صبح 11 بجے ہوائی جہازروانہ ہوگا اور دوپہر 12 بجے تروپتی پہنچے گا،تروپتی کے ہوائی سفرکیلئے منگل، جمعرات اور ہفتہ کو دستیاب رہے گی۔منگل، جمعرات اور ہفتہ کو فلائٹ تروپتی سےدوپہر 12.35 بجے روانہ ہوگی اوردوپہر40.1بجے شیموگہ پہنچے گی۔بنگلور اور شیموگہ کیلئے78فیصدلوگوں نے انڈیگو سے سفر کیا۔ شیموگہ اور دہلی کیلئےایئر انڈیا، اسٹار جیٹ ائیرلائنز کی خدمات بھی کچھ ہی دنوں میں لی جائینگی۔