کسانوں کی فلاح وبہبودی ہی ہمارا مقصد ہے:ارگا گیانیندرا

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔ضلع کے تیرتھ ہلی تعلقہ کی مکمل ترقی کیلئے ریاستی حکومت نے تقریباً 3250 کروڑ مختص کیے ہیں،جس میں راستوں کی مرمت،برڈج کی مرمت،پینے کے پانی کی سہولت سمیت دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں۔اس بات کااظہار ریاستی وزیر داخلہ ارگا گیانیندر نے کیاہے۔وہ آج شہرکے مضافاتی علاقے متورکے کسانوں میں حق پتر تقسیم کرتےہوئے کہاکہ انتخابات سے قبل عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق کئی دہائیوں سے ہل چلانے والے مستحقین کی نشاندہی کی گئی اور حق پترکی تقسیم کی گئی۔بغیر حکم کمیٹی جو تیرتھ ہلی تعلقہ سطح پر کام کررہی تھی اور یہاں آس پاس کے 5-6 گاؤں کے ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی تھی، جس کے ذریعے وقتاً فوقتاً میٹنگیں ہوئیںجس میں دستاویزات کی تصدیق کی گئی، بعد میں 73 اہل افراد میں حق پتر تقسیم کئے گئے ہیں جو تحصیلدار دفتر کے ذریعہ جاری کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کسان جو بھوکوں کو کھانا کھلاتے ہیں اور ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں آرام سے زندگی گزارنے کیلئے سہولیات فراہم کرناچاہیے۔ زمین کے معاملے سے کسانوں کو جذباتی راحت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسانوں کو خوش کرنے، ان کی زندگیوں کو تقویت دینے اور پرامن ماحول پیدا کرنے کے کام میں حصہ لے کرمیں مطمئن ہوں ۔ انہوں نے تحصیلدار کو ہدایت دی ہے کہ وہ بقیہ مستحقین کی درخواستوں کا جائزہ لیں اور صحیح ناموں کی تقسیم کے لیے کارروائی کریں۔اگلے ایک ہفتے کے اندر، 400 لوگوں میں حق پتر جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اورعہدیداروں کو اس سے متعلق دستاویزات تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔