بنگلورو:۔کرناٹکامیں مختلف بورڈو کارپوریشن اور اکاڈمیوں کے عہدے نیلام کئے جارہے ہیں،جس کیلئے بڑے پیمانے پر بولی لگ رہی ہے۔یہ الزام بی جے پی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر لگایا ہے۔بی جے پی نے اپنے تبصرے میں کہاہے کہ اب تک ریاستی حکومت تبادلوں کیلئے منظم طریقے سے دھندہ چلارہے تھی،اب بورڈوکارپوریشن کے مختلف عہدوں کیلئے نیلامی کررہی ہے۔مناسب دام نہ ملنے کی وجہ سے بورڈوکارپوریشن کے صدوراور اراکین کی تقرری میں باربار تاخیرکی جارہی ہے۔کانگریس ان عہدوں کو نیلام کرتے ہوئے اپنی آمدنی بڑھانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔بی جے پی نے ایک پوسٹربھی جاری کیاہے،جس میںعہدوں کی قیمت بتائی ہے،بی ڈی اے کیلئے50 کروڑ،بی ڈبلیو ایس ایس بی کیلئے45 کروڑ،کے آر آئی ڈی ایل کیلئے20 کروڑ،کیونکس کیلئے15کروڑ،کرناٹکا وئیر ہائوز بورڈ کیلئے12کروڑ،ایم ایس آئی ایل کیلئے 14کروڑ،کے ایچ بی کیلئے10کروڑ،بی ایم ٹی سی کیلئے13کروڑ،سلم بورڈکیلئے 28کروڑ،جنگل لاڈج ریزارٹس کیلئے5کروڑ،کرناٹکا ٹوریزم بورڈکیلئے19 کروڑ رروپیوں کی قیمت طئے ہوئی ہے۔
