شیموگہ: ریاست بھر میں گورنمنٹ ڈگری کالجوں میںاسمارٹ کلاس روم اور ٹیبلیٹ پی سی کی تقسیم طلباء کی تعلیم کیلئےفائدہ مند ثابت ہوگی اور نئی قومی تعلیمی پالیسی کی طرف یہ ایک بہترین قدم ہے۔ اس بات کا اظہار رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے کیا ہے۔ انہوں نےشہر کی گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج ، پوسٹ گریجویٹ اسٹڈی سنٹر ، گورنمنٹ فرسٹ گریڈ ویمنس کالج ،کے اشتراک سے آج فرسٹ گریڈ کالج میں منعقدہ ا سمارٹ روم کاافتتاح کیا اورطلباء میں ٹیاب پی سی تقسیم کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ قریب163 کروڑ کی مالیت پر 436فرسٹ گریڈ کالجوں، 14انجینئرنگ کالج، 82پالی ٹیکنیک سمیت 550 اداروں میں قریب 1.55 لاکھ طلباءمیںمفت ٹیاب پی سی کی تقسیم کئے گئےہیں اور گورنمنٹ فرسٹ گریڈکالجوں میںاسمارٹ کلاس روم کی تیاری کیلئے وزیر اعلیٰ اور وزیر برائے اعلیٰ تعلیم سے آج ورچوئل پروگرام کے ذریعہ افتتاح پر رکن پارلیمان نےمبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ایس سی ایس ٹی طلبا کو لیاپ ٹاپ فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن تمام طلبا کیلئے اس طرح کی تکنیک کی ضرورت ہے ۔اس پس منظر میں وجودہ حکومت نے تمام طلباء میں ٹیاب پی سی تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ طلباء کو ٹیاب کی مدد سے آن لائن کلاسس سیکھنے میں بھی مدد فراہم ہوگی اور نئی قومی تعلیمی پالیسی کی مضبوط بنیاد رکھنے کیلئے بھی یہ پہلا قدم ثابت ہوگا۔اس موقع پر گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج کے پرنسپل وپروفیسر دھننجئے نےبات کرتے کہاکہ ہمارے کالج میں ایسی سہولت حاصل کرنا ہم سب کیلئےاعزاز کی بات ہے۔ اس منصوبے کے فائدے سے طلباء کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اسمارٹ کلاس روم کا افتتاح وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج وضلعی نگران کار کے ایس ایشورپا نے عمل میں لانے کے بعدکہا کہ اساتذہ اور طلباء حکومت کی جانب سے دی جارہی ان سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے معیاری تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح شیموگہ دیہی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی کے بی اشوک نائک نے آئینورکی گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج کےطلباء میں ٹیبلیٹ پی سی تقسیم کئے ۔اس موقع پرایم ایل سی ردرے گوڑا،آر پرسنناکمار، میئرسنیتا انپا ، سریکھا مرلی دھر، سوڈا صدر جیوتی پرکاش، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر انورادھاسمیت دیگر موجودتھے۔
