بسوانا گوڈاپاٹل کی حماقت،مولانا تنویر ہاشمی کو کہا داعش کے ہیں ہمدرد،سدرامیاہیں اُن کے ساتھ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بیجاپور:۔بیجاپورکے رکن اسمبلی بسوانا گوڈاپاٹل یتنال نے حماقت کرتے ہوئے ایک احمقانہ بیان جاری کیاہے،جس میں بتایاہے کہ اہلسنت جماعت کے معروف عالم دین مولانا تنویر ہاشمی داعش (آئی ایس آئی ایس آئی)کے ہمدردہیں،اُن کے ساتھ وزیر اعلیٰ سدرامیا اسٹیج پر براجمان ہیں۔مولانا تنویر پیراں ہاشمی کے تعلق سے بسواناگوڈاپاٹل یتنال نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ عرب ممالک کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلق رکھنےوالے تنویر پیراں کے ساتھ اسٹیج پربراجمان ہیں،کیاسدرامیاکو تنویرپیراں کا پس منظرمعلوم نہیں ہے؟،تنویر پیراں کے تعلق سے این آئی اے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔دراصل ہبلی کے قریب پالےگرام میں حضرت سید محمد باشاہ پیردرگاہ کے احاطے میں پیر کے دن شمالی ہندکے علماءکی کانفرنس منعقدکی گئی تھی جس میں وزیر اعلیٰ نے سدرامیانے بھی شرکت کی تھی،اسی پر تبصرہ کرتے ہوئے بسواناگوڈاپاٹل یتنال نے مولانا تنویر ہاشمی کو نشانہ بنایاہے۔