لاک ڈائون کے دوران این ایس یو آئی کی خدمات قابل ستائش:یمونا گوڈا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔ ضلع گیر میں لاک ڈائون نافذ ہونے سے لیکر مسلسل 54 دنوں تک این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس کی جانب سے چلائی گئی فوڈ تقسیم کی مہم کاآج اختتام ہواہے۔اس بات کااظہار حزب اختلاف کارپوریشن کی اپوزیشن لیڈر یمونا رنگے گوڑا نے کیا ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کی مشکلات میں پھنسے ہوئے سینکڑوں افراد کو ہماری پارٹی کی جانب سےاٹھایا گیا قدم کامیابی کے ساتھ تکمیل کو پہنچا ہے ۔ ہردن ہمارے کارکنان غریب وبے سہار ا افراد اورضرورتمندوںمیں کھانا، پانی دیگرضروری اشیاء تقسیم کرتے ہوئےبڑے ہی پرجوش انداز میںخدمات انجام دیے ہیںاوراس پروگرام کو کامیاب بنایا گیا ہے۔ اب لاک ڈاؤن کھل گیا ہے تو اسکے پیش نظر این ایس یو آئی نے اس مہم کا اختتام کیا ہے۔ اسطرح فلاحی کاموں کو انجام دیتے ہوئے سٹی کانگریس ، یوتھ کانگریس اوراین ایس یو آئی کے نوجوانوں اور پارٹی رہنمائوں نے ہمیشہ لوگوں کی مشکلات کو سمجھا ہے اسکا احساس کیا ہے ۔کانگریس پارٹی نے مختلف طریقوں سے مدد کرتے ہوئے عوام کی خدمت کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نےسابق رکن اسمبلی کے بی پرسننا کمار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی جانب سے ہونے والے فلاحی کام جس میں ایمبولنس کا انتظام اور 35 ویں وارڈ وں کیلئے سینیٹائزر کا چھڑکائو کرواتے ہوئے کورونا کی مشکلات کے وقت عوام کے مفادات کیلئے کھڑے ہونے  کیلئے قابل ستائش عمل بتایا۔ یمونا رنگے گوڑا نےاسطرح کے فلاحی خدمات کو مستقبل میں بھی ضرورتمندوں تک یوں ہی جاری رہنے کی امید کی ہے۔ انہوں نے اس پروگرام میں مدد کرنے والے تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔