کیا سی یم ابراہیم کولار سے اسمبلی انتخابات میں امیدوار ہونگے؟ انتخابی زمین ذرخیز کرنے کی تیاری ، موجود ہ رکن اسمبلی کو جے ڈی یس نے کیا تھا برطرف

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور : جے ڈی یس کے ریاستی صدر اور سابق مرکزی وزیر سی یم ابراہیم آنے والے اسمبلی انتخابات میں کولار سے امیدوا ر بننے کے قوی امکانات نظر آر ہے ہیں اور اسکے تحت وہ ابھی سے انتخابی زمین کو ذرخیز بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ کولار کے رکن اسمبلی شرینیواس گوڈا نےیم یل سی انتخابات کے دورا ن جے ڈی یس کے وہپ کی خلاف ورزی کی تھی جسکی وجہ سے انہیں پارٹی سے برطرف کیا گیا تھا، پارٹی سے برطرف کئے جانے کے بعد سرینیواس گوڈا نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کی تیاری شروع کی ہے ۔ دوسری طرف کانگریس سے تعلق رکھنے والے کئی لیڈران ابھی سے جے ڈی یس میں شامل ہونے لگے ہیں ، عام کارکنو ںکے علاوہ سابق مرکزی وزیر کے ہیچ منیپا نے بھی کانگریس کی عدم توجہ کا شکار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ بھی جے ڈی یس میں شامل ہونے کی تیاری کررہے ہیں ، بتا یا گیا ہے کہ انہوںنے اس تعلق سے کمار سوامی سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے ۔ منیپا کے جے ڈی یس میں شامل ہونے سے کانگریس پارٹی کو بڑا نقصان ضرور ہوگا البتہ جے ڈی یس کو نئی جان ملے گی ۔ کولار کواپنے قبضے میں رکھنے کے لئے جے ڈی یس آنے والے انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارنے کی تیاری کررہی ہے ۔ واضح ہوکہ حال ہی میں سی یم ابراہیم کانگریس کی پالیسیوں سے ناراض ہوکر جے ڈی یس میں شمولیت اختیار کی تھی ، پارٹی نے انہیں ریاستی صدر بنانے کے علاوہ اب کولار سے انتخابات لڑنے کے لئے راہیں ہموار کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔