شیموگہ:۔حکومت کورونا کی مشکلات میں پھنسے لوگوںکو فوری طور پرراحت پہنچانے کا کام کرنا چاہئے۔اس بات کا مطالبہ کرتے ہوئےکسانوں نے آج عوامی تحریک کے نام پرایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس ضمن میں شہر کے نہرو روڈ پر واقع رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا کے دفتر کے سامنےکھڑے ہوکر پلےکارڈس تھامے ہوئے، خالی تھیلوں کو جلا کر اپنےغم و غصے کوظاہر کیا ہے۔ان لوگوں کا مطالبہ ہے کہ تمام وی سی۔ بی پی ایل کارڈرکھنے والے غریب خاندانوں میںفوراً راشن تقسیم کرنے اور انہیں کم سے کم 500 روپے مالی امداد فراہم کرنے کی مانگ کی ہے۔اس کے علاوہ کورونا کی وجہ سے یتیم ہوچکے خاندانوں کو کم ازکم 5 لاکھ روپئے معاوضہ جاری کرنے کا دبائو ڈالاہے۔ کسانوں کوبیج اور کھاد خصوصی رعایت میں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی طبی نظام کو مستحکم بناتے ہوئے ہر ایک شہری کو کوویڈویکسین اوراسکا علاج مکمل طور پر مفت کروانے کے اقدامات اٹھانے کی مانگ کی گئی ہے۔اس موقع پر کسانوں کے لیڈرایچ آربسواراجپا ، کے ایل اشوک ٹی ہالپا ، شیومورتی موجود تھے۔
