ہندوستانی سفارت خانے نے کسی طالب علم سے رابطہ نہیں کیا;روسی حملہ میں مہلوک طالب علم کے والد کا سنگین الزام

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

 

بنگلورو:۔سرکارخو ب دعوے کررہی ہولیکن خودمقتول کے والدنے پول کھول دی ہے ۔ان کاکہناہے کہ سفارت خانے نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔کرناٹک کا رہائشی ایک ہندوستانی طالب علم منگل کی صبح جنگ زدہ یوکرین کے خارکیو شہر میں مسلح تصادم میں مارا گیا۔ روسی حملے کے بعد یوکرین کی جنگ میں کسی ہندوستانی شخص کی موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ کرناٹک کے ایک طالب علم کے والد، جو روسی حملے کے دوران یوکرین میں گولی باری میں مارے گئے تھے، نے منگل کو الزام لگایاہے کہ ہندوستانی سفارت خانے سے کسی نے بھی یوکرین کے کیف میں پھنسے ہندوستانی طلبہ سے رابطہ نہیں کیا۔ نوین شیکھرپا گیانگودر کے اہل خانہ نے بتایاہے کہ نوین کھارکیو میڈیکل کالج میں چوتھے سال کا طالب علم تھا۔ اس کے چچااجن گوڑانے دعویٰ کیاہے کہ نوین کرناٹک کے دیگر طلباء کے ساتھ کھرکیو میں ایک بنکر میں پھنس گیا تھا۔ وہ صبح کرنسی کی تبدیلی اور کھانے پینے کی اشیاء لینے گیا تھا کہ گولہ باری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔خبرکے بعد چلگیری میں متاثرہ کے گھر پر سوگ پھیل گیا اور بڑی تعداد میں لوگ اس کے اہل خانہ کو تسلی دینے پہنچ گئے۔ اجنا گوڑا نے کہاہے کہ اس نے منگل کو ہی اپنے والد سے فون پر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ بنکر میں کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ سانحہ کی اطلاع ملتے ہی چیف منسٹر بسواراج بومئی نے گیانگودر کو فون کیا اور تعزیت پیش کی۔