شیموگہ:۔پچھلے دنوں سرکاری اردو ہائرپرائمری اسکول نیومنڈلی میں” نّلی کلی ” ودیگر کلاسس کے طلباء کیلئے تعلیمی وسائل کے میلہ کاانعقاد کیاگیا۔جس کاافتتاح تعلقہ کے بی ای او ناگراج کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر بی ای او ناگراج اور ڈائٹ کالج شیموگہ کے سینئر لکچرر فاطمہ بی ٹی آئی نے نّلی کلی تعلیمی وسائل کا جائزہ لیا اور اس موقع پر اسکول کے طلباء کی جانب سے نّلی کلی کے تعلق سے منعقد کئے گئے نمائش کی بہترین صلاحیت کے ساتھ تشریح کی گئی ۔اس موقع پر بی ای او ناگراج نےجائزہ لینے کے بعدکہاکہ طلباء کی جانب سے اس طرح کا قدم قابل ستائش ہے جس سے طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کا بہترین طریقہ ہےاور اس طرح کی تعلیمی نمائش سےسرکاری اسکولوں میں بچوں کے داخلوں کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا اور والدین بھی سرکاری اسکولوں کی جانب راغب ہونگے۔اسکول کے نلّی کلی معلمہ رخسانہ بیگم،میر معلمہ ساجدہ بیگم اور دیگر اساتذہ کی محنت کو بی ای او ناگراج نے کافی سراہا۔اس موقع پر ڈائٹ کالج شیموگہ کے سینئرلکچرر فاطمہ بی ٹی آئی کی جانب سےاسکول کی لائبریری کیلئے کتابوں کاتحفہ دیاگیا۔اس موقع پرای سی او مستفیض الحسن،کراٹا کے تعلقہ صدر سیدپرویز،سی آرپی عمران خان،منصوراحمد،فاطمہ کوثر ،ایس ڈی ایم سی کے صدرواراکین، معلمین سمیت طلباء کے والدین کثیر تعدادمیں شریک رہے ۔واضح ہوکہ اسکول میں نلی کلی تعلیمی وسائل کے انعقادکیلئے اسکول کی میر معلمہ اور معائون معلمین کی جانب سےکافی جدوجہد کی گئی ۔
