پرتیبھاکارنجی مقابلے میں شبنم کو پہلا مقام

ڈ سٹرکٹ نیوز
ساگر:۔محکمہ تعلیم عامہ کی جانب سے منعقدہ پرتھیباکارنجی مقابلوں میں سینٹ جوزف اسکول میں زیر تعلیم ساتویں جماعت کی طالبہ شبنم بانو بنت اشفاق احمد ساگر نے پرتیبھا کارنجی قرآت مقابلہ میں پہلا مقام حاصل کیاہے۔شبنم بانو کو ان کی کامیابی پر5ہزار انعام کے ساتھ سند بھی دی گئی ہے اور ساتھ ہی شبنم بانونے پرتیبھاکارنجی کے ضلعی سطح کے مقابلے میں اپنا نام درج کروایاہے۔ طالبہ شبنم کی اس کامیابی پر اسکول انتظامیہ اوروالدین کی جانب سے مبارکبادپیش کی گئی ہے۔