شیموگہ :۔کیمپس فرنٹ آف انڈیاکے قومی رہنماء کو رہاکرنے کیلئے آج کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے شیموگہ ضلع یونٹ نے احتجاجی ریالی نکالی۔کیمپس کے طلباء نے ا س موقع پر مطالبہ کیاکہ سی ایف آئی کے قومی رہنماء رئوف شریف کو گرفتارکئے ہوئے ایک سال ہوچکاہے۔اُترپردیش پولیس نے پچھلے ایک سال سے ان پرجو ظلم ڈھائے ہیں اس کی کیمپس فرنٹ آف انڈیا شدید مخالفت کرتی ہے۔طلباء نے مطالبہ کیاکہ اُترپردیش پولیس فوری طورپر رئوف شریف کو رہاکرے۔کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے ڈپٹی کمشنردفتر کے بالمقابل احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ رئوف شریف کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایاگیاہے اور اُترپردیش کی پولیس پچھلے ایک سال سے انہیں قید میں رکھ کر ایک مظلوم پر ظلم کررہی ہے۔ انہیں فوراً رہاکرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر کیمپس فرنٹ آف انڈیاکے لیڈران وکارکنان موجودتھے۔
