مٹی کے نیچے دب کر مزدورہلاک

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔ریلوے اووربرڈج کے تعمیری کام کے دوران ایک مزدورمٹی کا ڈھیر کے نیچے دب کر ہلاک ہواہے۔یہ واقعہ شیموگہ رورل پولیس تھانے کے حدودمیں آیاہے۔شیموگہ تعلقہ کے منڈناکوپہ کے ساکن ستیش نائک ہلاک ہونےوالامزدورہے،تعمیری کام کے دوران پائپ لائن کیلئےگیارہ فٹ گہرہ کھڈا کھوداگیاتھا،جس میں مزدورکام کرنے کیلئے اترا۔کچھ ہی منٹوں میں مٹی کا ذخیرہ اوپر گرپڑا،مٹی کے ذخیرے کو نکالنے کیلئے جیسے جے سی بی کا استعمال کرتے ہوئے مٹی نکالنی شروع کی گئی،اس دوران جے سی بی کی بکیٹ اُس کے سر ٹکرائی جس کی وجہ سے مزدورستیش نائک کی موت واقع ہوئی ہے۔