مس کال سے خوفزدہ ایشورپا نے پولیس میں درج کرائی شکایت 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ : سابق وزیر کے ایس ایشورپا نے کہا کہ انہیں کل رات تقریباً 12.30بجے خزاکستان سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی اور انہوں نے اس سلسلے میں یس پی کو تحریری شکایت پیش کی۔ انہوںنے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ رات بیرون ملک سے کال آئی اور صبح دیکھا تو دیکھا کہ موبائل فون پر مس کال تھی۔ اس سے قبل مرکزی وزیر نتن گڈکری کو بھی دھمکی دی گئی تھی۔ این آئی اے نے اس کی جانچ کی اور ساحل شیخ نامی شخص کو گرفتارکیا گیا ہے۔  مجھے شبہ ہے کہ کل کی مسڈ کال اس سے منسلک ہو سکتی ہے اور مناسب تحقیقات کے لیے  یس پی کے پاس شکایت درج کروائی گئی ہے۔مزید انہوںنے کہا کہ ریاست میں ملک دشمن سرگرمیاں جاری ہیں۔ بیلگام میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے اور بیلگام کے تلکاواڑی پولیس اسٹیشن میں ازخود شکایت درج کی گئی ہے۔ کانگریس کے ایم ایل اے آصف سیٹھ نے اسے قبول کر لیا ہے۔ سرسی میں بھی ہرا پرچم لہرا رہا ہے۔ ہماری ریاست میں پاکستان کے حامی ایجنٹ پھوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے فرقہ پرست بی جے پی کو شکست دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب وزیراعلیٰ کے لیے ذات پات کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ اور ڈی سی یم کے عہدوں کے لئے لابی چل رہی ہے جب ذات کی بنیاد پر عہدے مانگے جارہے ہیں تو اس میں سیکولرازم کہاں گیا؟