فیوچرکڈز انٹرنیشنل اسکول میں سہ روزہ سائنس ایکسپو کاانعقاد؛طلباء کی جانب بہترین نمونوں کی پیشکش
شیموگہ:۔شہرکے فیوچرکڈز انٹرنیشنل اسکول میںآج فیوچرسائنس ایکسپو کاانعقادکیاگیاتھا،جس کاافتتاح شیموگہ کے بی ای او ناگراج نے کیا۔اس موقع پر انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء میں سائنسی معلومات کو حاصل کرنے کا آسان طریقہ روزمرہ کی سرگرمیوں کو باریکی سے دیکھنے چا ہیے ۔ خاص طورسے طلباء کیوں،کب اور کیسے کے سوالات کو پوچھ کر معلومات میں اضافہ کریں ۔ موجودہ دورسائنس اور ٹیکنالوجی کادورہے اور اس دورمیں ایجادکی گئی کوئی چیز بیکارنہیں ہے۔ہر چیزکو کسی نہ کسی طریقے سے استعمال کیاجاتاہے۔سائنس ایکسپو بچوں کی ذہنی اور عملی صلاحیتوں کواجاگرکرنے کا بہترین طریقہ ہے۔بچوں کے ساتھ ساتھ اس طرح کی نمائش سے اساتذہ اور والدین کی بھی بہت محنت ہوتی ہے اوریہ محنت بچوں کیلئے بے حد ضروری ہے۔مزید انہوں نے فیوچرکڈز میں منعقدہ سائنس ایکسپوکی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ محدودوسائل کے باوجود اسکول میں بہترین طریقے سے سائنس ایکسپو رکھا گیا ہے ،اس کیلئے اساتذہ اور مینجمنٹ مبارکبادی کے مستحق ہیں ۔ اس موقع پر پرائیوئٹ اسکول اسوسیشن کے صدر گریش نے بات کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو عملی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کی ضرورت ہے ، آج جو یہاں پر نمونے رکھے گئے ہیں،اس سے بچوں کو مستقبل کے مقاصدطئے کرنے کا راستہ بنتاہے ۔ طلباء میں مختلف پیشوں سے واقفیت اور حب الوطنی کا جذبہ پیداہوتاہے۔اس موقع پرالہدیٰ پبلک اسکول کی میر معلمہ صبیحہ نے بات کرتے ہوئے کہاکہ سائنسی نمائش میں ہر بچہ اپنے طورپر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتا ہے ، ساتھ ہی ساتھ ان بچوں کو چاہیے کہ وہ دوسرے بچوں کےتیارکردہ نمونوں کا باریکی سے جائزہ لیں۔بچوںکو چاہیے کہ وہ موبائل فون کے منفی استعمال سے دور رہیں اورموبائل کا صحیح استعمال کریں۔اس موقع پرروزنامہ آج کاانقلاب کے ایڈیٹر مدثراحمدنے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج ہر کوئی بچہ ڈاکٹر یا انجینئر بننے کی بات کرتاہے جبکہ ڈاکٹر اور انجینئرکے علاوہ اور بھی کئی پیشے ہیں،ان پیشوں کی طرف طلباء کو متوجہ کروانے کیلئے فیوچرکڈز انٹرنیشنل اسکول میں بہترین نمونوں کو پیش کیاگیا ہے،موجودہ دورمیں بچوں کوڈیفنس سرویس میں جانے کیلئے پہل کرنے کی ضرورت ہے ، یہاں طلباء کو بیشمار مواقع ملتے ہیں،ان کااستعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ڈیفنس میں جانے کے بعد طلباء ڈاکٹر بھی بن سکتے ہیں،انجینئر اور سائنسدان بھی بن سکتے ہیں،اس لئے طلباء کو اس سمت میں توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ مزید انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی ہمت افزائی سے ہی بچے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتے ہیں،ورنہ وہ اپنے مستقبل کا نشان طئے نہیں کرپاتے ۔ اس موقع پر سہاراایجوکیشن سوسایٹی کی سرپرست ثمینہ بانو ،اسکول بیٹر مینٹ کمیٹی کےذمہ دار مولانا فاروق، مولانا مصدیق،محبوب پاشاہ، حافظ محمد شعیب وغیرہ موجود تھے ۔ مہمانوں کااستقبال اسکول کی میر معلمہ صدف نازبی ایم نے کیا،نظامت عائشہ نورین نے انجام دی،جلسہ کی صدارت فیوچر انٹرنیشنل اسکول کے صدرسیدنوراُللہ نے کی ،جلسے میں تمام کاشکریہ وسیمہ خانم نے اداکیا۔اس موقع پر طلباء نے سائنس، سماجی سائنس اور لسانیت کے نمونے پیش کئے۔یہ سائنسی نمائش اتوارکی دوپہر تک شہرکے الیاس نگر میں موجودفیوچرکڈز انٹرنیشنل اسکول میں صبح 30.10 بجےسے دوپہر1 بجے تک دیکھاجا سکتا ہے ۔
