یشسونی اسکیم سے استفادہ کرنے تمام کوآپریٹیو سوسائٹی کے شیئر ہولڈر س سے اپیل;  اسکیم کے تحت 5لاکھ روپیوں تک کا علاج کروایا جا سکے گا: محمد حنیف

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔ر یاستی حکومت کی طرف سے کو آپریٹیو اداروں کے شیئر ہولڈرس کے لئے متعارف کروائی گئی یشسونی ہیلتھ اسکیم سے شہری کو آپریٹیو اداروں کے ممبران کو بھی استفادہ فراہم کر نے محکمہ کو آپریشن کی طرف سے حا ل ہی میں فیصلہ کئے جانے کے بعد اب تمام کوآپریٹیو بینک وسوسائٹی کے تمام شیئر ہولڈرس کیلئے بھی اس اسکیم سے استفادہ کریں۔اس بات کااظہار ویل کیر چاریٹبل ٹرسٹ کے صدر محمد حنیف نے کیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ کو آپریشن کی طرف سے متعارف کروائی گئی اس یشسونی اسکیم کے تحت بینک یا کسی بھی کو آپریٹو ادارے کے ممبر یاشیئر ہولڈرس استفادہ کر سکیں گے۔ ان کوکسی بھی بیماری یا اسپتال میں علاج کی ضرورت پڑنے پر سالانہ 5لاکھ روپے تک کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔ اس کے لئے ممبرکو صرف ایک ہزار روپے ادا کرنے ہو ں گے،جس میں خاندان کے چارافراد کو فائدہ ملے گا، اگر خاندان کے افزود افراد کو اس اسکیم کا فائدہ چاہئے تو ایک فرد کیلئے 200روپے کی افزود رقم ادا کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے کسی بھی کوآپریٹیو سوسائٹی کے شیئرہولڈرس اس اسکیم سے استفادہ کرنے کیلئے اپنی بینک یا کوآپریٹیو سوسایٹی سے رجوع کریں ۔ 31 دسمبر سے پہلے اس اسکیم کے تحت اپنا اندراج کروانا ہو گا۔ یکم جنوری 2023ء سے وہ اس اسکیم کی سہولتوں سے استفادہ کر سکیں گے۔ اس اسکیم کے تحت 5لاکھ روپے کے علاج کی سہولت صرف سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی فراہم کی جائیگی۔ 1600قسم کے طبی مسائل کا اس اسکیم کے تحت علاج کروایا جا سکے گا۔محمد حنیف نے بینک کے شیئر ہولڈرس سے گزارش کی کہ وہ فوری طور پر اس اسکیم کے تحت اپنااور اپنے گھر والوں کا نام درج کروائیں اور حکومت کرناٹک کی طرف سے دی جا رہی اس سہولت سے استفادہ کریں۔