لوٹ کی واردات میں ملوث ملزمان کو سزا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔سال2019 میں بھدراوتی کے لکن کوپہ اور جنکشن کے قریب لوٹ کی واردات میں ملوث ہونےوالے چھ ملزمان کو یہاں کی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے سزاسُنائی ہے۔2019 کی مارچ کو بھدراوتی کے لکن کوپہ کے قریب چھ نامعلوم افراد موٹر بائک پر سوارہوکر ایک لوٹ کی واردات انجام دی تھی،جس میں20 ہزار روپئے نقد ،آئی فون اور آئی پیاڈلوٹ کرلے گئے تھے،اُسی دن شام کو بھدراوتی کے ایچ کے جنکشن کےقریب اسی گینگ نے ایک شخص کو دھمکاکر500 روپئے نقداور موبائل فون لوٹ کرفرارہوئے تھے۔اس سلسلے میں بھدراوتی رورل پولیس تھانے کے حدود میں معاملہ درج کیاگیاتھا،پولیس نے اس معاملے کی جانچ کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتارکیاتھا۔ان ملزمان کی شناخت دروا کمار،آروائی ششی دھر کے طورپر کی گئی ہے اور انہیں پانچ سال کی سخت سزاسُنائی گئی ہے،جبکہ اسی معاملے میں ملوث سیدعمران،شیوکما ر ، سچن، یوگیش، گریش کمارکو دو سال کی سزا اور پانچ ہزارروپئے کا جرمانہ عائدکیاگیاہے۔