کوپل:ضلع کے گنگاوتی ٹائون کے ایک نابینہ بزرگ شخص کی پیٹائی کرنے کے بعد ان سے زبردستی جئے شری رام کہلانےوالے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتارکیاہے۔یہاں کے محبوب نگر کے ساکن حُسین صاحب نے اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کروائی تھی،گنگاوتی کے کوئمپوبڑاونے کے سافٹ وئیر انجینئر ساگر شٹی کلکی اور نرسپا دناکایرا گرفتارہونےوالے ملزمان ہیں۔آج ایس پی یشودھا ونٹگڈی نے اس سلسلے میں پریس کانفرنس منعقدکرتے ہوئے تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ اس معاملے کی جانچ ہر زاویہ سے کی گئی ہے، تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے جئے شری رام کہنے کیلئے دبائو نہیں ڈالاتھا،نہ ہی اُن کی داڑھی کو جلانے کے ثبوت ملے ہیں۔شراب میں دُھت ملزمان سےحُسین صاحب نے ڈراپ مانگاتھا،اس دوران نرسپانے بزرگ حُسین صاحب کی ٹوپی گرادی تھی،اس بات سے برہم حُسین صاحب نے نوجوانوں کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیااوریہ بیان دیاتھاکہ نوجوانوں نے انہیں سنسان جگہ لے جاکر مارپیٹ کی ہے اور ان سے جئے شری رام کہلوایاہے۔لیکن پولیس نے اس معاملے کی جانچ نہایت سنجیدگی سے کی ہے،اس کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بزرگ کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی تھی۔اس واقعہ کے بعد کچھ تنظیموں نے بزرگ پر دبائوڈالاتھاکہ وہ پولیس میں اس طرح کا بیان دیں۔اسی معاملے کو لیکر کچھ تنظیموں نے احتجاج بھی کیاتھا،البتہ جن نوجوانوں کوگرفتارکیاہے اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
