دہلی:۔ حکومت نے بدھ کو کہا کہ 2018 اور 2020 کے درمیان 16000 سے زیادہ لوگوں نے دیوالیہ پن یا مقروض ہونے کی وجہ سے خودکشی کی، جبکہ 9140 لوگوں کی موت بے روزگاری کی وجہ سے ہوئی۔وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے راجیہ سبھا کو ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں 5213 لوگوں نے دیوالیہ پن یا قرض کی وجہ سے خودکشی کی جبکہ 2019 میں یہ تعداد 5908 اور 2018 میں 4970 تھی۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں 3548، 2019 میں 2851 اور 2018 میں 2741 افراد نے بے روزگاری کی وجہ سے خودکشی کی۔
