بینک کے افسر بننے کر لوٹنےوالے لویٹرے گرفتار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ضلع کے بھدراوتی تعلقہ کے ہولے ہنورپولیس تھانے کےحدودمیں گذشتہ دنوں میں بینک کے افسربن کر ایک گھر کولوٹنے والے لویٹروں کو پولیس نے گرفتارکیاہے۔بھدراوتی کے بھنڈارہلی کے ساکن درشن(22) اور وجئے(23) گرفتارہونےوالےملزمان ہیں۔دونوں ملزموں کے علاوہ مزید دو ملزم مفرور بتائے گئے ہیں،یہ چاروں بھدراوتی کے کارخانے میں برسرِ روزگارتھے،لیکن غلط عادتوں میں مبتلاہوکر چوری ولوٹ کی وارداتوں کو انجام دینے لگے۔چاروں نے 11 دسمبرکو ہولےہنور پولیس تھانے کے حدودمیں بیرنہلی کے ایک گھرمیں گھس کر اپنے آپ کو بینک افسر بتاتے ہوئے ہرشیت نامی خاتون کو چکمادیکر لوٹ کی واردات کو انجام دیاتھا۔ملزمان نے گھر سے ایک لاکھ13 ہزار روپئے کے سازوسامان لوٹ کر فرارہوئے تھے۔ان ملزمان کو گرفتارکرنے کیلئے پولیس نے خفیہ کیمروں کا معائنہ کیااور ان تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔