ہوسنگر: تعلقہ کے سمپی کٹے متیکئ اسکول کےکچن روم میں 9 فٹ لمبا کالنگا سانپ کو آگمبے رین فارسٹ ریسرچ سنٹر کے ماہر اجے گیری نے پیر کو بحفاظت پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا۔پیر کی صبح باورچی خانے کی پریما کو چاول کے ڈبے کے پاس یہ سانپ بیٹھا ہوا تھا جیسے ہی کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو سانپ سمٹ کر بیٹھ گیا۔ بچے بھی اسکول آئے ہوئے تھے۔ کلاس رومز کے درمیان فاصلے کی وجہ سے بچے کچن کے قریب نہیں تھے۔ اطلاع ملنے پر ہیڈ ماسٹر سپریت ڈیسوزا نے کمرے کا دروازہ بند کر دیا اور ماہرین کو مطلع کیا ۔ بتایا جارہاہے کہ سنیچر کو ہی سانپ اندر داخل ہوا تھا۔ کلنگا سانپ کو پکڑنے کے بعد اجے گیری نے بچوں اور ان کے والدین کو کلنگا سانپ کے ملنے پر احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا۔سٹی زون فارسٹ آفیسر سنتوش ملانا گوڈر سمیت محکمہ کا عملہ موجود تھا۔
