آگمبے میں بھاری سواریوں کو نقل وحمل کی اجازت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ملناڈعلاقے میں بارش کی کمی کو دیکھتے ہوئے اور عوام کیلئے ٹرافک کے نظام کو بحال رکھنے کے پیش نظر نیشنل ہائی وے 169 اے آگمبے گھاٹی پرسواریوں کی نقل وحمل کی اجازت ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمارنے دی ہے۔اس سے قبل نیشنل ہائی وے 169A تیرتھ ہلی ۔ اُڈپی کے حدود میں بھاری بارش ہو رہی تھی اور چونکہ آگمبے گھاٹی تک کا راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے سڑک کے کنارے زیادہ بوجھ اٹھانےکی گنجائش نہیں رکھتے ہیں اوراگر زیادہ بوجھ ڈالاجاتا ہے تو اس سے مٹی دھلنے کا خدشہ رہتا ہے اوراس سے قبل بھی کئی دفعہ ایسے حادثے رونماہوچکے ہیں۔ اسی وجہ سے اس راستے سےبھاری سواریوں کی نقل وحمل پر 15 اکتوبر تک پابندی عائد کی گئی تھی اور متبادل راستے سے نقل وحمل کیلئے موقع دیا گیا تھا۔اب چونکہ بارش کی شرح میںہوئی کمی کو دیکھتے ہوئے فی الحال آگمبےگھاٹی کا راستہ ٹرافک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر نے انتباہ کیا ہے کہ اگر آئندہ دنوں میں بارش میں اضافہ ہوتاہے تو پہلےکی طرح بھاری سواریوں کو اس راستے سے نقل وحمل پر پابندی عائد کردی جائیگی