چنگیری:۔محکمہ بیسکا م کی جانب سے اسکول کے طلبہ و طالبات کیلئے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا ۔بعنوا ن ، بجلی سے ہونے والے نقصانات کا تدارک اور حفاظت، اس مقابلے میں گورنمنٹ اردو ہائر پرائمری اسکول اگر بنی ہٹی چنگیری تعلق کی طالبہ روقیہ فاطمہ نے کنڑا زبان میں تقریر کر تے ہوئے اُردو سکول کی طالبہ نے کنڑا مدارس کے طلباء کے ساتھ مقابلے میں حصّہ لے کر اگر بنی ھٹی سکول کی طالبہ رقیہ فاطمہ نے اول انعام حاصل کیا ہے ، یہ بہت ہی قابل تعریف بات ہے ، بیسکام کی جانب سے نقد 2000، دو ہزار روپئے اور سند دے کر حوصلا افزائی کی گئی۔ صدر مدرس سید الیاس احمد اور تمام اساتذہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔
