چکمگلورو:۔لگتاہے کہ ریاست بھرکے اوقافی اداروں کے ذمہ داروں نےیہ قسم کھا رکھی ہے کہ وہ ہرحال میں وقف اداروں کو تباہ کرکےہی دم لیں گے۔وقف ادارے میں بے ضابطگیاں انجام دئیے کے جانے کے تعلق سے یہاں کے سماجی کارکن سیدجمیل احمد نے ضلع وقف بورڈکوشکایت پیش کی تھی کہ شہرکی لبابین مسجداور مدرسہ مدینۃ العلوم میں20 لاکھ روپیوں سے زائد کا گھوٹالہ ہواہے،کئی سالوں سے اس ادارے کے اکائونٹ کی چھان بین نہیں ہوئی ہے،باوجوداس کے اس ادارے پر مخصوص لوگوں کی گرفت ہے۔ اس لئے اس ادارے کا حساب وکتاب کرنے کیلئے قابل اور تجربہ کار آڈیٹر کو تعینات کیاجائے۔سید جمیل احمدکی اس شکایت کے بعد ضلعی وقف افسر نے ریاستی وقف بورڈکے سی ای اوکو مکتوب روانہ کیاہے،جس میں فوری پیش رفت کرنے کیلئے اپیل کی گئی ہے،اس کے علاوہ اس ادارے کی آمدنی وغیرہ کی جانچ کیلئے بھی اپیل کی گئی ہے۔
