بنگلورو:۔سنکراتی کے بعدبورڈ وکارپوریشنوں کے صدورکی تقرری کے تعلق سے کےپی سی سی کے صدرڈی کے شیوکمارنے اطلاع دی تھی،اس سلسلے میں آج بورڈ وکارپوریشنوں کے صدورکی تقرری کے تعلق سے فہرست جاری ہونےوالی ہے،اس فہرست کے مطابق شیموگہ ضلع کےچار کانگریس کے لیڈروں کو بورڈو کارپوریشن میں جگہ دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جملہ75 سے 76 کانگریسیوں کے نام اس فہرست میں جاری کئے جارہے ہیں،جن میں شیموگہ ضلع کے بھدراوتی تعلقہ کے رکن اسمبلی سنگھ میش،ساگر اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی بیلوروگوپال کرشنا،تیرتھ ہلی کے منجوناتھ گوڈا،ڈی سی سی کے صدر ایچ ایس سندریش کا نام شامل ہے۔توقع کے مطابق ایچ ایس سندریش کو سی آئی ٹی بی کے چیرمین کا عہدہ ملے گا۔ ڈی کے شیوکمارنے بتایاہے کہ کانگریس کے ایم ایل ایز سے زیادہ کارکنوں کو اہمیت دی گئی ہے۔
