شیموگہ:۔جنوبی ہندمیں نکسل سرگرمیوں کی سرپرستی کرنےوالے مشتبہ نکسل لیڈر بی جی کرشنامورتی کو آج کیرلاسے شیموگہ کی عدالت کو لایاگیاہے۔شیموگہ ضلع سیشن کورٹ میں انہیں حاضرکیاگیا،کرشنامورتی کو سال2021 میں کیرلاپولیس نے گرفتارکیاتھا اور وہ اس وقت کیرلاکے ترشورضلع کے ویور جیل میں قیدہیں۔منگل کی رات شیموگہ کوانہیں تیرتھ ہلی پولیس نے باڈی وارنٹ پر سخت حفاظت کے درمیان لایاگیااوراُنہیں آج صبح کورٹ میں پیش کیاگیا۔بنیادی طورپر بی جی کرشنامورتی کا تعلق چکمگلوروضلع کےنیمور سے ہے اور وہ نکسلیوں کے سربراہ کے طورپر جانے جاتے ہیں۔ساکیت راجن کے بعد بی جی کرشنامورتی طاقتورلیڈروں میں شمارکئے جاتے ہیں،غورطلب بات یہ ہے کہ بی جی کرشنامورتی کےخلاف شیموگہ ضلع کے تیرتھ پولیس تھانے میں دومعاملات اور آگمبے پولیس تھانے میں تین معاملات درج ہیں،انہیں معاملات کی شنوائی کیلئے آج شیموگہ کورٹ لایاگیاتھا۔
